پںجاب کے ہرشہری کو صحت کارڈ کی سہولت دے رہے ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد

پںجاب کے ہرشہری کو صحت کارڈ کی سہولت دے رہے ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد فائل فوٹو پںجاب کے ہرشہری کو صحت کارڈ کی سہولت دے رہے ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے ہر شہری کو صحت کارڈ کی سہولت دے رہے ہیں، عوام کورونا ویکیسن ضرور لگوائیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ورلڈ پیشنٹ سیفٹی ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کا سب سے بڑا ماں بچہ اسپتال بنا رہے ہیں، بطور وزیر میری کارکردگی اس لئے اچھی ہے کیونکہ میرے ٹیم لیڈر عثمان بزدار ہیں، بطور وزیر کارکردگی میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی حمایت حاصل ہے، اسپتالوں میں اسٹینڈرڈز بنانے میں وقت لگے گا۔

install suchtv android app on google app store