لاہور والوں نے ووٹ کی طاقت سے جعلی تبدیلی کو رد کر دیا: مریم نواز

مریم نواز فائل فوٹو مریم نواز

کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں کامیابی پر لیگی قیادت کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ زندہ دلان لاہور نے اپنے ووٹ کی طاقت سے جعلی تبدیلی کو رد کر دیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور مریم نواز نے خواجہ عمران نذیر کو ٹیلی فون کرکے مبارک باد دی۔ شہباز شریف نے کہا کہ آپکی ٹیم کی شاندار کارکردگی کے باعث اللہ تعالیٰ نے ن لیگ کو کامیابی سے ہمکنار کیا، آپ اور آپ کی پوری ٹیم کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔

مریم نواز نے کہا کہ زندہ دلان لاہور نے اپنے ووٹ کی طاقت سے جعلی تبدیلی کو رد کر دیا ہے، اللہ تعالیٰ نے ہمیں عظیم کامیابی عطاء کی ہے، نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں آپکی ٹیم نے اس کامیابی میں اہم رول ادا کیا ہے، پوری ٹیم کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتی ہوں۔

install suchtv android app on google app store