عوام پیپلزپارٹی کا ساتھ دے عمران خان کوگھربھیج دیں گے: بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری فائل فوٹو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ تخت لاہور اور سلیکٹڈ کا راج نہیں چاہیے، اگر ن ليگ اور مولانا مان جائيں تو اس حکومت کو نکال سکتے ہيں۔

لیہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے وعدوں سے یوٹرن لے چکے، عوام پیپلزپارٹی کا ساتھ دے عمران خان کوگھربھیج دیں گے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ حکومت الیکشن کمیشن پر حملہ کررہی ہے، یہ عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالنا چاہتے ہيں ، پیپلزپارٹی الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑی ہے، الیکشن کمیشن اپنا اختیار استعمال کرے اور جن لوگوں نے ادارے پر حملہ کیا انہيں نااہل کرے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ 1990 کی دہائی میں جن لوگوں کو شہید بی بی نے روزگار دیا تھا ان کو دوسری مرتبہ بے روزگارکردیا گیا، بے نظیربھٹو نے 20 ہزار افرادکو روزگار دیا تھا، نواز شریف نے ان کونکال دیا، گیلانی وزیراعظم بنے توان 20 ہزار ملازمین کوبحال کیا، اب دوبارہ ان 20 ہزارملازمین کونوکریوں سے نکال دیا گیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ان 20 ہزار ملازمین کونکالنا پارلیمان اورجمہوریت پرڈاکا ہے، پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے اگرپارلیمنٹ نے کسی کو روزگار دیا ہےتوکوئی نہیں نکال سکتا، ہم ان ملازمین کے ساتھ مل کرتحریک چلائیں گے، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آواز اٹھائیں گے، عدالت جانا پڑا تو جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store