جلد جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب کا کوئی شہر اور قصبہ ترقی کے ثمرات سے محروم نہیں رہے گا، بہاولپور میں بھی جلد جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔


یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ملک بھر میں یکساں ترقی کے وژن پر یقین رکھتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ صوبہ پنجاب کے پسماندہ علاقوں اور بڑے شہروں میں ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں، اب پنجاب کا کوئی شہر اور قصبہ ترقی کے ثمرات سے محروم نہیں رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کابنیادی حق واپس کیا ہے، ماضی کی حکومتوں نےجنوبی پنجاب کےعوام کو صرف کھوکھلےنعروں سے بہلایا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے ملکی وسائل کو من پسند منصوبوں کیلئے استعمال کیا جبکہ ہم نے جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی کیلئے علیحدہ بجٹ مختص کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کیلئے189ارب روپے کے فنڈز رکھے گئے ہیں، بہاولپور میں بھی جلد جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store