پنجاب میں شدید بارشیں، حکومت نے متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کردیا

بارش فائل فوٹو بارش

پنجاب حکومت نے شدید بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کردیا۔ صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، اسی کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ کیا گیا۔


وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ انتظامیہ، پی ڈی ایم اے اور ریسکیو 1122انتظامات مکمل رکھیں، امدادی سرگرمیوں کے لیے ہمہ وقت تیار رہا جائے۔ انہو نے نشیبی علاقوں سے فوری نکاسی آب کا بھی حکم دے دیا۔

انہوں نے زور دیا کہ ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کم سے کم وقت میں کی جائے، نکاسی آب کے کاموں میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

صوبائی وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ افسران دفاتر میں بیٹھنے کے بجائے خود فیلڈ میں نکلیں، پانی نکالنے کے لیے وضع کردہ پلان پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

خیال رہے کہ راولپنڈی میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا، نالہ لئی میں پانی کا لیول گوالمنڈی کے مقام پر آٹھ فٹ تک پہنچ چکا ہے۔ مختلف علاقوں میں نظام زندگی درہم برہم دکھائی دے رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store