پنڈ دادن خان: بس کھائی میں گرنے سے تین افراد ہلاک

پنڈ دا دن خان بس حادثہ پنڈ دا دن خان بس حادثہ

پنڈ دادن خان: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقے پنڈ دا دن خان کے قریب آج جمعے کی صبح ایک مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے کم سے کم تین افراد ہلاک اور دس کے قریب زخمی ہوگئے۔ 

روالپنڈی سے لاہور آنے والی بس کو حادثہ موٹر وے پر للہ انٹرچینج کے قریب پیش آیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا

 

 

 

install suchtv android app on google app store