پنجاب کے شہر لاہورمیں ایشیا کا سب سے بڑاجنگل لگانےکامنصوبہ

پنجاب کے شہر لاہورمیں ایشیا کا سب سے بڑاجنگل لگانےکامنصوبہ فوٹو فائل پنجاب کے شہر لاہورمیں ایشیا کا سب سے بڑاجنگل لگانےکامنصوبہ

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب آصف محمود کہتے ہیں کہ لاہور  میں ایشیا کا سب سے بڑا میواکی جنگل لگانے جا رہے ہیں اور اس ضمن میں اب تک 11 لاکھ سے زائد درخت لگا چکے ہیں۔

باغ جناح میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آصف محمود نے کہا کہ لاہور میں 51 مقامات پر میواکی جنگل لگا چکے ہیں، مون سون کے دوران 5 لاکھ سے زائد درخت اور  11 میواکی جنگل لگائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں اسپیشل بچوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔

چیئرمین پاکستان ہارٹی کلچر اتھارٹی یاسر گیلانی کا کہنا تھا کہ لاہور میں 5 لاکھ پودے لگانے سے ماحول بہتر ہو جائے گا

install suchtv android app on google app store