جوہر ٹاؤن دھماکے میں ملوث تمام افراد کو گرفتارکرلیا گیا ہے، عثمان بزدار

جوہر ٹاؤن دھماکے میں ملوث تمام افراد کو گرفتارکرلیا گیا ہے، عثمان بزدار فائل فوٹو جوہر ٹاؤن دھماکے میں ملوث تمام افراد کو گرفتارکرلیا گیا ہے، عثمان بزدار

جوہر ٹاؤن دھماکے میں ملک دشمن ایجنسی ملوث نکلی، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا کہ دھماکے میں ملوث تمام افراد کو گرفتارکرلیا گیا ہے، کامیابی پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش دیتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، آئی پنجاب و دیگر نے جوہر ٹاؤن دھماکے کے حوالے سے پیش کانفرنس کی ، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا 23جون کوجوہرٹاؤن میں دھماکاہوا، دھماکےمیں 3افرادشہید،22زخمی ہوئے، دھماکےکی اطلاع ملتےہی سی ٹی ڈی کوجائےوقوعہ پرروانہ کیاگیا، رات گئے میں نےبھی اسپتال کادورہ کرکے زخمی افراد کی عیادت کی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں تک پہنچاایک ٹیسٹ کیس تھا، فوری طورپرقائم تفتیشی ٹیم نےتحقیقات کوآگےبڑھایا اور دھماکےمیں ملوث افراد کا تعین 16گھنٹے میں کیا گیا ، جس کے بعد دہشت گردی میں ملوث تمام افراد کو گرفتارکرلیا گیا ہے ، کامیاب کارروائی پر تمام اداروں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری پرسیکیورٹی اداروں کاکردارقابل تحسین ہے، دھماکےمیں ملک دشمن عناصربراہ راست ملوث تھے، صوبے میں ہائی پروفائل تمام کیسز کو ٹریس کیاگیا، واقعے میں ملک دشمن ایجنسی ملوث ہے۔

آئی جی پنجاب انعام غنی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرفوری طورپرموقع پرپہنچا،ا ہم نےفوری طورپرجائےوقوع سےشواہدحاصل کیے، جس کے چند گھنٹے میں ہی واقعے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کی شناخت کرکے ملزمان تک پہنچے اور گاڑی کی خریداری اورسہولت کاری میں ملوث ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

انعام غنی کا کہنا تھا کہ دھماکےمیں براہ راست ملوث افرادکوگرفتارکرلیاگیا، 10سےقریب ملزمان واقعےمیں ملوث ہیں جبکہ گاڑی کی مرمت کرنے والے افراد کو بھی گرفتارکیا گیا ہے اور ساتھ ہی واقعے کے ماسٹرمائنڈافراد کی شناخت بھی مکمل ہوچکی ہے ۔

آئی جی پنجاب نے مزید بتایا کہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی ہیں، ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے اور دیگر دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث افراد تک بھی پہنچیں گے، ملزمان کے ماضی میں ایسے واقعات میں ملوث ہونےکی تحقیق کررہےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف 4 دن میں تمام دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا گیا ، دھماکے میں ملوث گاڑی 2010میں چھینی گئی تھی، گرفتار ملزم کے پاس گاڑی کی سپرداری کی دستاویزتھیں،ا ملزم کا آبائی تعلق کے پی سے ہے اور پنجاب کارہائشی ہے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ ملک دشمن عناصرایجنسیزکاذکراس وقت مناسب نہیں ہوگا، ملک دشمن عناصردہشت گردی کےلیےلوگوں کواستعمال کرتے ہیں ، دہشت گردی کےلیےملک میں موجود افراد کی مدد لی جاتی ہے تاہم ملزمان پولیس چوکی کی وجہ سےآگےنہیں جاپائے۔

انعام غنی نے بتایا کہ دھماکےمیں ملوث عالمی اورمقامی کرداروں کاتعین کرلیاگیا، دہشت گردوں کاہدف پولیس چوکی تھی، پولیس اہلکار نے شک کی بنیاد پر گاڑی کو روکا تھا، گاڑیوں میں کوئی مشکوک چیزعیاں نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی جگہ کی ماضی میں بھی ریکی ہونے کی بات درست نہیں، گزارش ہے کہ افواہیں پھیلانے سے گریزکریں۔

آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ ہرسال دہشت گردی کی 20 سے 25 ممکنہ وارداتوں کو ناکام بنایا جاتا ہے ، ملک دشمن ایجنسیز پاکستان کے خلاف مسلسل کام کررہی ہیں اور ان ایجنسیوں کوکام کے لیے ایجنٹ مل جاتے ہیں، ملک دشمنوں کی کوشش ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کو شرمندہ کیا جائے۔

install suchtv android app on google app store