لاہوریوں کو مردہ مرغیوں کا گوشت کھلانے والے پکڑے گئے

گوشت فائل فوٹو گوشت

لاہوریوں کو مردہ مرغیوں کا گوشت کھلانے والے پکڑے گئے۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں لاہور کی ٹولنٹن مارکیٹ میں مرغیاں سپلائی کرنے والے ٹرکوں اور دکانوں کی چیکنگ کی گئی۔

بیمار اور مردہ مرغیاں فروخت کرنے والی 2 دکانیں سیل اور 2 سپلائرز کو گرفتار کرلیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ 800 کلو مردہ مرغیاں برآمد کی گئیں، ان مردہ مرغیوں کو تندرست مرغیوں میں چھپا کر سپلائی کیا جاتا تھا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی کا کہنا تھا کہ مردہ مرغیاں تلف کر دی ہیں، عوام مرغی کا گوشت خریدتے وقت صحت مند مرغی کو اپنے سامنے ذبح کرائیں۔

install suchtv android app on google app store