قتل کے مقدمہ میں رہائی پانے والے ملزم کو پولیس پھر اٹھا کر لے گئی

پنجاب پولیس فائل فوٹو پنجاب پولیس

لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں قتل کے مقدمہ میں رہائی پانے والے ملزم کو پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے پر دوبارہ گرفتار کر لیا۔

ایس پی سٹی حسن جہانگیر کے مطابق ملزم شہزاد رہائی ملنے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کر رہا تھا جس سے علاقے میں دہشت پھیل گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم شہزاد کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

ایس پی سٹی حسن جہانگیر کا کہنا ہے کہ ملزم شہزاد کے خلاف ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store