پنجاب حکومت کا گرمی کی چھٹیوں اور امتحانات سے متعلق اہم اعلان

پنجاب کے وزیر برائے اسکول ایجوکیشن مراد راس فائل فوٹو پنجاب کے وزیر برائے اسکول ایجوکیشن مراد راس

پنجاب کے وزیر برائے اسکول ایجوکیشن مراد راس نے گرمیوں کی چھٹیوں اور امتحانات سے متعلق اہم اعلان کیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اسکول ایجوکیشن مراد راس نے کہا کہ بچوں کو دو ہفتے بعد چھٹیاں دے دیں گے، خدانخواستہ غیر معمولی حالات ہوئے تو پھر دیکھیں گے تاہم والدین اپنے نزدیکی علاقوں میں بچوں کے داخلے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گرمی کی شدت کا احساس ہے ، بچوں کو امتحانات دینے دیں، دو سال تک بغیر امتحانات کے اگلی کلاس میں پروموٹ کرنا غلط ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اگست میں نئی کلاسز شروع ہوں گی، امتحانات کے لیے نصاب کم کردیا ہے اور معروضی طرز کے امتحانات لے رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store