حلف اٹھانے سے میرے موقف یا سوچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئےگی، چوہدری نثارعلی خان

چوہدری نثارعلی خان فائل فوٹو چوہدری نثارعلی خان

سابق وزیر داخلہ اور رہنما ن لیگ چوہدری نثار نےکل پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانےکافیصلہ کیا ہے ۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کل پیر 24 مئی کو پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھاؤں گا، حلف اٹھانے سے میرے موقف یا سوچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئےگی۔

انھوں نے کہا اسمبلی سےتنخواہ، ٹی اے، ڈی اےسمیت کوئی مراعات نہیں لوں گا، حلف اٹھانے کا مقصد حلقے میں سیاسی حالات اور محرکات کنٹرول کرناہے۔

چوہدری نثار نے کہا کہ الیکشن کا بائیکاٹ اور میدان کھلا چھوڑنا اس سے بھی بڑی سیاسی غلطی ہوگی، یہ عجیب منطق ہوگی کہ ایک طرف سیٹ چھوڑ دی جائے اور دوسری ہی سانس میں ضمنی انتخاب میں بھی حصہ لیا جائے، مزید یہ کہ کوروناوبا اور عوام کو بڑے اجتماع کے حوالے سے اس وبا سے بچانے کی ضرورت بھی فیصلے پر اثر انداز ہوئی۔

چوہدری نثار نے کہا کہ پچھلے چند دنوں میں ان کے پنجاب اسمبلی کے حلف اٹھانے یا نہ اٹھانے کے حوالے سے خبریں اور کہانیاں گردش کرتی رہیں، اس بارے میں نہ تو انہوں نے کوئی بیان دیا اور نہ ہی ان کے کسی سیکرٹری یا ترجمان نے لب کشائی کی پھر بھی کہانیاں بنتی رہیں۔

خیال رہے کہ چوہدری نثار 2018 کے عام انتخابات میں راولپنڈی سےآزادحیثیت سےرکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے لیکن انہوں نے اب تک اسمبلی کی رکنیت کاحلف نہیں اُٹھایا۔

install suchtv android app on google app store