پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن کا نفاذ 30 مئی تک برقرار رکھنے کا اعلان

پنجاب فائل فوٹو پنجاب

پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن 30 مئی تک نافذ رہےگا۔

عید کے تیسرے روز لاہور میں کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں، شہریوں کی بڑی تعداد موج مستی اور کھابوں کے لیے باہر امڈ آئی۔

عوام کی جانب سے نہ ماسک کا استعمال کیا گیا، نہ احتیاط کی گئی، نہ سماجی فاصلہ برقرار رکھا گیا اور نہ ہی انتظامیہ کی جانب سے روک ٹوک کی گئی۔

انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے مال روڈ پر بیرئیر کھڑے کر ديے اور دکانیں بند کروا دیں۔

ادھر لاک ڈاؤن کے باوجود گوجرانوالہ کے ہال میں شادی رچا لی گئی، خبر پھیلی تو انتظامیہ حرکت میں آئی اور شادی ہال سیل کر دیا گیا۔

install suchtv android app on google app store