پنجاب میں لاک ڈاؤن کے دوران ویک اینڈ پر انٹرسٹی ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت

پنجاب میں لاک ڈاؤن کے دوران ویک اینڈ پر انٹرسٹی ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت فائل فوٹو پنجاب میں لاک ڈاؤن کے دوران ویک اینڈ پر انٹرسٹی ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت

پنجاب حکومت نے 8 سے 16 مئی کے لاک ڈاؤن کے دوران ویک اینڈ پر انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے دی۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 8 سے 16 مئی کے لاک ڈاؤن کے دوران ہفتے اور اتوار کے دنوں میں 50 فیصد مسافروں کی گنجائش کے ساتھ انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت ہو گی، اس طرح 9، 10 اور 16، 17 مئی کو بھی انٹرسٹی ٹرانسپورٹ چل سکے گی۔

آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے صدر ملک ندیم حسین نے ویک اینڈ پر انٹرسٹی ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دیے جانے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store