اسپتال میں یوٹیوبرکا کورونا کے مریضوں پر دم، انتظامیہ کا ذمہ داران کیخلاف تحقیقات کا حکم

کورونا وارڈ فائل فوٹو کورونا وارڈ

خیبر پختونخوا کے ایک اسپتال میں یوٹیوبر نے اچانک آکر کورونا کے تمام مریضوں پر پھونک مار کر دم کیا، غیر متعلقہ شخص کی آمد پر ذمہ داران کیخلاف تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔

خیبر پختونخوا کے شہر پشاور کے ایک اسپتال میں عجیب واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ایک شخص بغیر کسی روک ٹوک کے لیڈی ریڈنگ اسپتال آیا اور کورونا وارڈ مین داخل مریضوں پر دم کیا اور چلتا بنا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قاری افتخار نامی یوٹیوبر رات گئے ایک سیکیورٹی گارڈ کے ہمراہ کورونا کمپلیکس آیا، قاری افتخار نے کورونا کے تمام مریضوں کو پھونک مار کردم کیا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ کورونا کمپلیکس کے سیکیورٹی انچارج نائٹ ایڈمن اس واقعہ سے بےخبر رہے، ڈیوٹی پر موجود ذمہ داران کی اس مجرمانہ غفلت پر اسپتال انتظامیہ نے اس واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں جہاں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دن بدن بڑھتی جا رہی ہے وہیں اس کے علاج کیلئے ویکسین کے ساتھ ساتھ کچھ دیسی طریقہ علاج کی بھی باتیں کی جارہی ہیں۔

ایک ایسے وقت میں جب کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے دنیا کے بہت سارے ممالک اور بہت بڑ ی بڑی کمپنیا ں کوویڈ 19کے علاج کے لیے مؤثر دوا تیار کرنے کی کوشش میں دن رات مصروف ہیں۔

کہیں کوئی سنامکی کی بات کرتا ہے تو کہیں ادرک کی چائے اور کلونجی کے استعمال کو کورونا وائرس کا علاج قرار دیا جاتا ہے۔ بھارت میں تو کچھ لوگ اس حد تک چلے گئے ہیں کہ انہوں نے گئو موتر ( گائے کا پیشاب) کو اس وبا کا مؤثر علاج بتا رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store