پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 143ویں لانگ کورس کے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول فائل فوٹو پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 143ویں لانگ کورس کے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب ہوئی۔ جس میں چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے بطور مہمان خصوصی پریڈ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لانگ کورس، انٹیگریٹڈ کورس، مجاہد کورس اور لیڈی کیڈٹس کورس کے کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا، عراق، مالدیپ اور نیپال کے کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہونے والوں میں شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاس آؤٹ ہونےوالی خواتین کیڈٹس میں 2 سری لنکن کیڈٹس بھی شامل ہیں۔ دونوں سری لنکن کیڈٹس پی ایم اے سے پاس آؤٹ ہونیوالی پہلی کیڈٹس ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاس آؤٹ ہونے والوں میں خیبر پختونخوا میں ضم ہونیوالے قبائلی اضلاع کے 18 کیڈٹس بھی شامل ہیں۔ پاس آؤٹ ہونے والوں میں بلوچستان کے 60 کیڈٹس بھی شامل ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے کردار ادا کر رہا ہے۔ قوم دہشتگردی اور انتہاپسندی کےخلاف متحد ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن کےفروغ کیلئے پاکستان کی کوششوں کو دنیا تسلیم کرے۔ دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔ پاس آؤٹ کیڈٹس درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں۔ پوری قوم کو مسلح افواج سے توقعات ہیں۔

install suchtv android app on google app store