سرکاری ملازمین کی مستقلی کے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

سرکاری ملازمین کی مستقلی کے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا  فیصلہ کالعدم قرار فائل فوٹو سرکاری ملازمین کی مستقلی کے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

سپریم کورٹ نے خیبرپختوخوا کے سرکاری ملازمین کی مستقلی کے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت عظمیٰ نے صوبائی حکومت کی اپیل منظور کرلی ہے۔ کیس کا مختصر فیصلہ جسٹس اعجاز الاحسن نے سنایا اور تفصیلی حکمنامہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

پشاور ہائیکورٹ نے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار سے زائد ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت عالیہ نے صوبائی حکومت کو حکم دیا تھا کہ مختلف سرکاری شعبوں میں کام کرنے والے12سو کے قریب سرکاری ملازمین کو مستقل کیا جائے۔

خیبرپختونخوا کی حکومت نے ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے ملازمین کی مستقلی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔ پشاور ہائیکورٹ نے 72 محکموں کے ملازمین کو مستقل کرنے کافیصلہ دیا تھا۔

install suchtv android app on google app store