باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے ٹوائلٹ سے موبائل فونز اور سونا برآمد

باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے ٹوائلٹ سے موبائل فونز اور سونا برآمد فائل فوٹو باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے ٹوائلٹ سے موبائل فونز اور سونا برآمد

باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پرسول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے نے بڑی کاررروائی کرتے ہوئے انٹر نیشنل آرائیول لاونچ کے ٹوائلٹ سے 10قیمتی موبائل فونز برآمد کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر سونے اور موبائل فونز اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے انٹر نیشنل آرائیول لاونچ کے ٹوائلٹ سے 10قیمتی موبائل فونز برآمد کرلئے۔

ایئرپورٹ منیجر نے کہا کہ دبئی سے پشاور آنیوالی پی آئی اے کی پروازپی کے 284 پہنچی تو ائیرپورٹ سروسز کا آفیسر معمول کی انسپیکشن پر تھا کہ عملے کو ٹوائلٹ میں موبائل فون پڑے ہو ئے ملے۔

سی اے اے عملے نے موبائل فونز ڈیوٹی ٹرمینل آفیسر کے پاس جمع کرائے، جس کے بعد ڈی ٹی ایم نے کسٹمز کو بھی طلب کرلیا، کسٹمز کی موجودگی میں موبائل فونز کھولے گئے تو اس میں سے سونے کی ٹکیاں برآمد ہوئیں، مجموعی طور پر20تولہ سونا برآمد ہوا۔

کسٹمز حکام نے موبائل اور سونے ٹکیاں کو اپنی تحویل میں لیکر مسافر کی تلاش شروع کردی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store