پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ, پولیس انسپکٹر شہید اور اہلکار زخمی

پولیس انسپکٹر شہید فائل فوٹو پولیس انسپکٹر شہید

پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے انسپکٹر شہید اور ان کا گن مین زخمی ہوگیا۔

پشاور میں سینٹرل جیل کے سامنے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی انسپکٹر خوشدل شہید ہوگئے جبکہ ان کا گین مین زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، سی ٹی ڈی انسپکٹر کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی گن مین کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 20 جنوری کو خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں جیل کے باہر فائرنگ سے راہ گیر سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ہلاک والے دونوں افراد جیل سے رہا ہوکر نکلے تھے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں تین راہ گیر بھی شامل ہیں، فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تھے۔

فائرنگ سے جاں بحق افراد کے ورثا نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کرتے ہوئے خیبرپختونخوا سے پنجاب کو ملانے والی سڑک کو بند کردیا تھا۔

install suchtv android app on google app store