پشاور میں لاک ڈاوَن کا نفاذ شام 6 بجے سے ہو گا، محمد علی اصغر

پشاور میں لاک ڈاوَن کا نفاذ شام 6 بجے سے ہو گا، محمد علی اصغر فائل فوٹو پشاور میں لاک ڈاوَن کا نفاذ شام 6 بجے سے ہو گا، محمد علی اصغر

ضلعی انتظامیہ پشاور نے 5 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا۔پشاور ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پشاور میں یکہ توت تھانے کی حدود میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اسمارٹ لاک ڈاؤن حیات آباد فیز 3 اور 5 کے مختلف سیکٹرز میں بھی لگایا جائے گا۔

پشاور کے ورسک روڈ اور کوہاٹ روڈ کے 2 مقامات پر بھی لاک ڈاؤن ہو گا جبکہ اسمارٹ لاک ڈاوَن کے دوران ان علاقوں میں غیر ضروری آمدورفت پر پابندی ہو گی۔

ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے کہا ہے کہ لاک ڈاوَن کا نفاذ شام 6 بجے سے ہو گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں آج بھی کورونا سے 45 اموات ہوئیں جبکہ 2 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store