شمالی وزیرستان آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک، 3 سپاہی شہید

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے دو ٹھکانوں پر خفیہ آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد مارے گئے اور 3 سپاہی شہید ہوگئے فائل فوٹو شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے دو ٹھکانوں پر خفیہ آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد مارے گئے اور 3 سپاہی شہید ہوگئے

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے دو ٹھکانوں پر خفیہ آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد مارے گئے اور 3 سپاہی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن میں 2 دہشت گرد مارے گئے اور 3 سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں تین سپاہی شہید ہوئے، شہدا میں کرک کے رہائشی سپاہی اریب احمد شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق شہدا میں بنوں کے رہائشی سپاہی ضیا الاسلام اور اورکزئی کے رہائشی لانس نائیک عباس خان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں خفیہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی تھی جوابی فائرنگ میں 4 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے دوران27سالہ سپاہی صدام شہید اور 2جوان زخمی بھی ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 20 اکتوبر کو سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کرتے ہوئے دو مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

install suchtv android app on google app store