پی ڈی ایم کے زیر اہتمام پشاور میں منعقد کیے جانے والے جلسہ عام کی تیاریاں عروج پر

پی ڈی ایم کے زیر اہتمام پشاور میں منعقد کیے جانے والے جلسہ عام کی تیاریاں عروج پر فائل فوٹو پی ڈی ایم کے زیر اہتمام پشاور میں منعقد کیے جانے والے جلسہ عام کی تیاریاں عروج پر

اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پی ڈی ایم کے زیر اہتمام پشاور میں منعقد کیے جانے والے جلسہ عام کی تیاریاں پورے زور و شور سے جاری ہیں۔

پی ڈی ایم کی مقامی قیادت کے زیر اہتمام منعقد کیے جانے والے جلسہ عام کے لیے کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ علاقہ پولیس کی جانب سے پی ڈی ایم کی مقامی قیادت کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ لائے جانے والے کنٹینرز آج نہ لگائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے پی ڈی ایم کی مقامی قیادت سے کہا ہے کہ وہ لائے جانے والے کنٹینروں کو کسی دوسری جگہ منتقل کردے تاکہ عوام کو تکلیف نہ ہو۔

اس سلسلے میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ڈی ایم کی مقامی قیادت نے اس سلسلے میں علاقہ پولیس سے کہا ہے کہ لائے جانے والے تمام کنٹینرز جلسہ گاہ میں لگائے جائیں گے۔

پی ڈی ایم کی مقامی قیادت کا کہنا ہے کہ لائے جانے والے کنٹینرز راستے میں رکھنے کے لیے نہیں لائے گئے ہیں۔

پی ڈی ایم کے ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ کل سات کنٹینرز لائے گئے ہیں جن میں سے چھ پر اسٹیج بنایا جائے گا جب کہ ایک میڈیا کے لیے مختص ہوگا۔

پی ڈی ایم کی مقامی قیادت کی زیر نگرانی کارکنان لائے جانے والے کنٹینرز کو لگانے میں مصروف ہیں۔
سابق وزیراعظم اور پی ڈی ایم کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے اعلان کیا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسے شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی کے مطابق پی ڈی ایم کی جماعتوں کے حتمی فیصلے کے تحت پشاور میں 22 نومبر کو جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ پی ڈی ایم کا جلسہ اعلان کردہ وقت، تاریخ اور مقام پر ہی منعقد ہو گا۔

پی ڈی ایم کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے واضح طور پر کہا کہ پشاور میں منعقد ہونے والے جلسہ عام میں کورونا سے بچاؤ کے لیے اعلان کردہ ایس او پیز پرعمل درآمد کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store