شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

 میرعلی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔ فائل فوٹو میرعلی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے جب کہ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کو گرفتار بھی کیاگیا۔

install suchtv android app on google app store