پشاور بی آر ٹی بس سروس عارضی طور پر معطل

پشاور بی آر ٹی بس فائل فوٹو پشاور بی آر ٹی بس

پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) بس سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی۔

ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق پشاور میں بی آر ٹی بس سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے۔ بس بنانے والی کمپنی کی ٹیم تمام بسوں کا جائزہ لے گی جس کے بعد سروس کی بحالی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ بی آر ٹی شروع ہونے کے کچھ ہی عرصے کے بعد بسوں میں آگ لگنے کے کئی واقعات دیکھے گئے ہیں جس کی وجہ سے قیمتی انسانی جانوں کو خطرات کا سامنا تھا۔

install suchtv android app on google app store