سرکاری ملازمین کو اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری سنا دی گئی، حکومت نے اہم اعلان کردیا، جانیے تفصیلات

سرکاری ملازمین فائل فوٹو سرکاری ملازمین

خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو بلاسود اور آسان اقساط پر قرض دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیبر پختونخواہ حکومت کا ایک اور شاندار اقدام، سرکاری ملازمین کو بلا سود آسان اقساط پر قرض ملے گا، اس حوالے سے حکومت نے مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گھرکی تعمیر، گاڑی، موٹر سائیکل اور سائیکل خریدنے کے لیے قرض دیا جائے گا،گریڈ ایک سے 17 تک ملازمین قرضہ لے سکتے ہیں۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گریڈ17 سے اوپر کے ملازمین صرف گاڑی خریدنے کے لیے قرض لے سکتے ہیں. 8 ہزار روپے سے ڈھائی لاکھ روپے تک قرض دیا جائے گا۔

خیبر پختونخواہ حکومت نے مراسلہ تمام انتظامی امور کے ذمے داروں کو ارسال کیا گیا ہے۔اس سے قبل رواں سال جون میں صوبائی حکومت نے نئے مالی سال کے موقع پر سرکاری ملازمین کے تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

دوسری جانب مالی سال 2020 کے اختتام تک ملکی قرضے اور واجبات 44 ہزار 563 ارب روپے تک پہنچ گئے۔ اسٹیٹ بینک کے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ مالی سال ملکی قرض و واجبات 11 فیصد اضافے سے 44 ہزار 563 ارب روپے تک پہنچ گئے جبکہ جون 2018 میں قرض و واجبات کا حجم 29879 ارب روپے تھا۔

ایک سال کے دوران قرضوں اور واجبات میں 4 ہزار 340 ارب روپے جبکہ دو سال کے دوران اس میں 14 ہزار 684 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مالی سال 2020 میں مقامی قرضے 12 فیصد اضافے سے 23 ہزار 281 ارب روپے ہوگئے، ایک سال میں مقامی قرضے 2 ہزار 550 ارب روپے جبکہ دوسال کے دوران 6 ہزار 865 ارب روپے بڑھے۔

مالی سال 2020 میں بیرونی قرضے 7 فیصد اضافے سے 11 ہزار 824 ارب روپے رہے، ایک سال کے دوران بیرونی قرضوں میں 769 ارب روپے جبکہ دوسال میں بیرونی قرضوں میں 4 ہزار 28 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 

 

install suchtv android app on google app store