خیبر پختوانخوا سے بلاول بھٹو کے لیے اہم سندیسہ آگیا، جانیے تفصیلات

بلاول بھٹو فائل فوٹو بلاول بھٹو

خیبر پختوانخوا سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سندیسہ آگیا۔

وزیر ٹرانسپورٹ خیبر پختوانخوا شاہ محمد نے بلاول بھٹو کو بی آر ٹی دیکھنے اور سفر کرنے کی دعوت دے دی۔ رکن سندھ اسمبلی عدیل احمد نے کہا بلاول زرداری پشاور آکر بی آر ٹی دیکھیں اور کچھ شرم کریں۔

ارکان سندھ اسمبلی عدیل انجینئر اور ارسلان تاج بی آرٹی دیکھنے پشاورپہنچ گئے۔ وزیرٹرانسپورٹ خیبر پختوانخواہ شاہ محمد اور ارکان سندھ سمبلی نے زو کارڈ بنوایا۔

دونوں ممبران صوبائی اسمبلی کوکارخانواسٹاپ تک بی آر ٹی بس میں لے جایا گیا۔

ارسلان تاج نے کہا بہترین ٹرانسپورٹ فراہم کرنے پر حکومت کےپی داد کی مستحق ہے۔ مرادعلی شاہ پشاورآکر کچھ سیکھیں اور سندھ میں بھی کوئی منصوبہ بنائیں۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے پشاور کو تبدیل کر دیا۔

صوبائی وزیر شاہ محمد نے بلاول بھٹو کو بھی بی آر ٹی دیکھنے اور سفرکرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا بلاول بھٹو تنقید کے بجائے خودآ کر بی آر ٹی دیکھ لیں ۔

بی آر ٹی افتتاح کی خوشخبری جلد عوام کو ملے گی۔

رکن سندھ اسمبلی عدیل احمد کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی بہترین منصوبہ ہے، پیپلز پارٹی کب ایسےمنصوبےشروع کرےگی۔ بلاول زرداری بی آر ٹی پشاور آکر دیکھیں اور کچھ شرم کریں۔

پی ٹی آئی نےجس طرح پشاورکوبدلہ، بلاول زرداری لاڑکانہ اورسندھ کو بدلیں۔

install suchtv android app on google app store