دیربالا میں افسوسناک واقعہ،8 افراد جان کی بازی ہار گئے

 نماز جنازہ کے دوران فائرنگ سے 8افراد جاں بحق فائل فوٹو نماز جنازہ کے دوران فائرنگ سے 8افراد جاں بحق

 دیر بالا میں نماز جنازہ کے دوران فائرنگ سے 8افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق دیر بالا میں نماز جنازہ کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

افسوسناک واقعے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ 6 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ریسکیوذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

زخمی افراد کا اسپتال میں طبی علاج شروع کر دیا گیا۔تاحال فائرنگ کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

install suchtv android app on google app store