نیب کا بی آر ٹی کیس کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچانے کا اعلان

 پشاور بی آر ٹی کیس فائل فوٹو پشاور بی آر ٹی کیس

قومی احتساب بیورو (نیب) کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلےکی روشنی میں پشاور بی آر ٹی کیس کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائی جائیں گی۔

چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں نوازشریف، شاہدخاقان عباسی، آصف زرداری سمیت اہم رہنماؤں کے کیسز پر اب تک کی تحقیقات کاجائزہ لیا گیا، اجلاس میں اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئےکار لانےکافیصلہ کیا گیا۔

نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے ہمراہ تین سابق وزرائے اعظم ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور تین سابق وزرائے اعلیٰ کے کیسز پر اب تک کی گئی تحقیقات کا جائزہ لیا۔

اجلاس میں پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر سرور خان، سابق وفاقی وزیرعامرکیانی، پنجاب کے وزیرعلیم خان کے خلاف تحقیقات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

نیب اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاویداقبال کی زیرصدارت اجلاس میں نیب کے مختلف کیسز کی تحقیقات کی اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

جن اہم کیسز کی تحقیقات کا جائزہ لیا گیا ا ن میں سابق صدر آصف علی زرداری ، سابق وزرائے اعظم نوازشریف، شاہد خاقان عباسی، راجا پرویز اشرف اور شوکت عزیز کے کیسزبھی شامل ہیں۔

اجلاس میں شہبازشریف، اسلم رئیسانی، ثنااللہ زہری، مراد علی شاہ اور قائم علی شاہ کے کیسز ، اسحاق ڈار، خواجہ سعد رفیق، ڈاکٹر عاصم حسین، احسن اقبال ، حمزہ شہباز، سلیمان شہباز، حسن نواز اور حسین نواز جبکہ خورشید شاہ، وسیم اختر، شرجیل میمن، رؤف صدیقی، عادل صدیقی کے خلاف کیسز کی اب تک کی تحقیقات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بی آر ٹی کیس کی تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچانے کا اعلان کیا گیا اور کہا گیا کہ تمام اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store