پشاور: پولیس کی جانب سے ایک نوجوان کے کپڑے اترانے کا واقعہ، ایس ایس پی نے نوٹس لے لیا

پولیس کی جانب سے ایک نوجوان کے کپڑے اترانے کا واقعہ فائل فوٹو پولیس کی جانب سے ایک نوجوان کے کپڑے اترانے کا واقعہ

پشاور پولیس کی جانب سے ایک نوجوان کے کپڑے اترانے کے واقعہ ، ایس ایس پی نے نوٹس لے لیا۔

ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو کا نوٹس لے لیتے ہوئے ایس ایچ او تہکال شہر یار کو معطل کر دیا۔ ویڈیو میں شہری کو بے حجاب کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

ایس ایس پی آپریشنز نے اے ایس آئی ظاہر اللہ، کانسٹیبل نعیم، اور کانسٹیبل توصیف کو بھی معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیتے ہوئے اے ایس آئی ظاہر اللہ، کانسٹیبل نعیم اور کانسٹیبل توصیف پر مقدمہ درج کرنے کی بھی ہدایات جاری کر دیں۔

تینوں اہلکاروں کو گرفتار کر کے کو حوالات میں بند کر دیا گیا ہےاور ان خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

اس موقعے پر ایس ایس پی آپریشنزکا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس کے پی میں حد سے تجاوز کرنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا شہریوں کے جان و مال کے ساتھ ساتھ ان کی عزت کی بھی زمہ داری پولیس کی بنتی ہے۔

install suchtv android app on google app store