خیبرپختونخوا حکومت کا پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے مسائل حل کرنے سے متعلق بڑا اقدام

پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی سے متعلق اہم اقدام اٹھا لیا ہے فائل فوٹو پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی سے متعلق اہم اقدام اٹھا لیا ہے

خیبرپختونخوا حکومت نے پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے مسائل حل کرنے اور دیگر پہلوؤں پر غور سے متعلق خصوصی کمیٹی قائم کردی۔

صوبے میں لاک ڈاؤن اور دیگر معاملات پر پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی کو تحفظات ہیں جس سے متعلق کمیٹی قائم کی گئی ہے جہاں ان پہلوؤں پر تبادلہ خیال کرکے حل نکالا جائے گا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوامحمود خان کی ہدایت پر کمیٹی قائم کی گئی۔ کمیٹی 15دنوں میں سفارشات اور جامع رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی۔ ممکنہ طور پر پی ایس آر اے کے تمام مسائل حل کیے جائیں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزارت تعلیم نے 2 جولائی کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس طلب کرلی ہے، کانفرنس میں اسکولز کھولنے یا مزید بند رکھنے سے متعلق معاملہ زیر بحث لایا جائے گا۔

وزارت تعلیم کا کہنا تھا کہ صوبے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق پلان 23جون تک بھجوائیں۔ طلبا اور اساتذہ کو وبا سے محفوظ رکھنے کے اقدامات کو پلان کا حصہ بنایا جائے۔

اس حکمت عملی سے متعلق ایچ ای سی اور وفاقی نظامت تعلیمات سمیت متعلقہ حکام سے تجاویز طلب کی گئی ہیں۔ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کے بعد قومی رابطہ کمیٹی کو سفارشات بھجوائی جائیں گی۔

install suchtv android app on google app store