وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی کورونا وائرس ٹیسٹ رپورٹ نیگیٹو آگئی

محمود خان فائل فوٹو محمود خان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کورونا وائرس ٹیسٹ نیگیٹو آگیا۔ وہ وبا کے وار سے محفوظ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے بجٹ اجلاس میں شرکت کے لیے کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ منفی آگئی ہے۔

اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے ٹیسٹ رپورٹ اسمبلی سیکرٹریٹ ارسال کردیا ہے، وزیراعلیٰ نے تمام وزرا کو کرونا ٹیسٹ رپورٹ ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمد زئی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن اٹھانے سے کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ حالیہ دنوں کوئی حکومتی شخصیات، سیاستدان، ڈاکٹرز، ہیلتھ ورکرز، سماجی اور شوبز کی شخصیات بھی وائرس کا شکار ہوچکی ہیں۔ سندھ اسمبلی کی سابق ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا 15 جون کو کورونا وائرس کا شکار ہوئیں۔

یاد رہے 13 جون کو خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر مشتاق غنی اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ اس سے قبل قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سمیت سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق، احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی، طاہرہ اورنگزیب اور مریم اورنگزیب کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی، ایم پی اے اور پیپلز پارٹی کی رکن شہلا رضا کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا، سندھ اسمبلی کے 25 ارکان پہلے ہی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

رکن سندھ اسمبلی شہلا رضا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے کورونا وائرس ٹیسٹ کا رزلٹ شیئر کیا، ان کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ شہلا رضا نے لکھا کہ گھر کے دیگر افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار ہے، انہوں نے اپنے اور اپنے اہلخانہ کے لیے دعا کی درخواست بھی کی۔

subscribe YT Channel install suchtv android app on google app store