خیبرپختونخوا حکومت کا احسن قدم، اقلیتی برادری خوشی سے نہال

خیبرپختونخوا حکومت نے اقلیتی برادری کو عبادات کرنے کی اجازت دیدی ہے فائل فوٹو خیبرپختونخوا حکومت نے اقلیتی برادری کو عبادات کرنے کی اجازت دیدی ہے

خیبرپختونخوا حکومت نے اقلیتی برادری کو عبادات کرنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوران عبادات نشانات لگاکر 6 فٹ کا فاصلہ برقرار رکھا جائے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے اقلیتی برادری کو عبادات کرنے اور مذہبی اجتماعات کی اجازت دینے سے متعلق 16 نکاتی رہنما اصول جاری کردئیے، رہنما اصول میں کہا گیا ہے کہ سماجی دوری پر مبنی اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

متن میں کہا گیا ہے کہ عبادت گاہوں میں استعمال کراکری دیگر سامان کو سینیٹائز کیا جائے گا اور دوران عبادت نشانات لگاکر 6 فٹ کا فاصلہ برقرار رکھا جائے۔

کے پی حکومت نے متن میں کہا گیا ہے کہ رہنما اصول پر عمل کے لیے اقلیتی برادری پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے۔

متن میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کے اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی، فرش کو ڈس انفیکٹ کیا جائے گا، کارپیٹ، قالین ہٹائے جائیں گے اور اقلیتی عبادت گاہوں میں ماسک کا استعمال لازم ہوگا۔

متن میں خیبر پختونخوا حکومت نے کہا کہ بزرگ اور بچے گھروں میں عبادات کا اہتمام کریں، فرش کو عبادت سے قبل اور بعد میں ڈس انفیکٹ کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store