کورونا وائرس، خیبرپختونخوا میں مصدقہ کیسز کی تعداد 527 ہوگئی

کورونا وائرس، خیبرپختونخوا میں مصدقہ کیسز کی تعداد 527 ہوگئی فائل فوٹو کورونا وائرس، خیبرپختونخوا میں مصدقہ کیسز کی تعداد 527 ہوگئی

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 527 ہوگئی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں27 نئے کیسز سامنے آئے اور ایک مریض کورونا سے جاں بحق ہوا ہے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 18 ہوگئی ہے۔ پشاور میں کورونا وائرس کے 7نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق بنوں اور بونیر میں کورونا وائرس کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا جب کہ ایبٹ آباد 2، سوات ایک، کرک2، چارسدہ2، شانگلہ2، اورکزئی3، باجوڑ2، ضلع خیبر1 اور دیر اپرمیں 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔

خیبرپختونخوا میں مشتبہ مریضوں کی تعداد 1280 ہوگئی ہے اور اب تک 1261 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا جاچکا ہے۔ مجموعی طور پر 3ہزار68 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور 70 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں صوبہ پنجاب کورونا وائرس کے سبب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں مریضوں کی تعداد2030 تک پہنچ چکی ہے۔ ملک میں مجموعی طوپر کورونا کے 4072 کیسز ہیں۔

سندھ میں کورونا کے986، بلوچستان206، اسلام آباد92، گلگت بلتستان212 اور آزاد کشمیرمیں19 کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز کا انداراج کیا جا چکا ہے۔

کورونا وائرس سے سندھ میں 18، پنجاب16، خیبرپختونخوا 18، اسلام آباد1، بلوچستان 2 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store