خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ مستحق خاندانوں کے لیے مالی امداد پر مشتمل 1 ارب روپے سے زائد کا پیکج منظور

خیبر پختون خوا میں 1 لاکھ مستحق خاندانوں کے لیے مالی امداد پر مشتمل 1 ارب روپے سے زائد کا پیکج منظور فائل فوٹو خیبر پختون خوا میں 1 لاکھ مستحق خاندانوں کے لیے مالی امداد پر مشتمل 1 ارب روپے سے زائد کا پیکج منظور

صوبہ خیبر پختون خوا میں 1 لاکھ مستحق خاندانوں کے لیے مالی امداد پر مشتمل 1 ارب روپے سے زائد کا پیکج منظور کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کرونا کے باعث پیدا ہونے والی مشکل صورت حال میں عوام کی مدد کے لیے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا نے مستحق افراد کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے بڑا پیکج منظور کر لیا۔

آج وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان کی زیر صدارت محکمہ زکوٰة اور سماجی بہبود کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں خیبر پختون خوا کے ایک لاکھ مستحق خاندانوں کے لیے مالی امداد کا خصوصی پیکج منظور کیا گیا، پیکج کے تحت فی خاندان 12 ہزار روپے دیے جائیں گے، یہ پیکج 1 ارب 20 کروڑ روپے پر مشتمل ہے۔

پیکج کے تحت یہ رقوم 6،6 ہزار روپے کی 2 اقساط میں دی جائیں گی، رقوم ڈسٹرکٹ زکوٰة کونسلز اور مقامی زکوٰة کمیٹیوں کے ذریعے دی جائیں گی، خیال رہے کہ یہ پیکج صوبائی حکومت کے احساس پروگرام کے تحت دیے جانے والے ریلیف سے الگ ہے۔

کے پی حکومت کے مطابق 29 ہزار خاندان پہلے سے رجسٹرڈ ہیں، باقی مستحق خاندانوں کی نشان دہی پر جلد کام شروع ہوگا، اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ کے پی نے ہدایت جاری کی ہے کہ امداد کی تقسیم بغیر کسی تاخیر کے شروع کی جائے۔

انھوں نے کہا کہ اس بات کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے کہ امداد مستحق لوگوں کو ملے، لاک ڈاؤن کیے گئے علاقوں میں لوگوں کو فوڈ پیکج دینے پر بھی کام کیا جا رہا ہے، محمود خان نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں لوگوں کی تکالیف کا بھر پور احساس ہے، لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

 

install suchtv android app on google app store