کورونا وائرس سے لوئردیر میں خاتون کا انتقال، علاقہ مکمل سیل کر دیا

کورونا وائرس سے خاتون کے انتقال پر زیارت تالاش کا علاقہ مکمل طور پر سیل کردیا گیا۔ فائل فوٹو کورونا وائرس سے خاتون کے انتقال پر زیارت تالاش کا علاقہ مکمل طور پر سیل کردیا گیا۔

کورونا وائرس سے خاتون کے انتقال پر زیارت تالاش کا علاقہ مکمل طور پر سیل کردیا گیا۔

کورونا وائرس کی وجہ سے خاتون کے انتقال کرجانے پر لوئر دیر میں زیارت تالاش کا علاقہ مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر لوئر دیر کا کہنا ہے کہ 25 مارچ کو مریضہ کا اسپتال کے آئی سی یو میں انتقال ہوا، جاں بحق خاتون 15 مارچ کو عمرہ کرکے لاہور سے لوئر دیر آئی تھی۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق وفات پانے والی خاتون کے رشتہ داروں کے بھی ٹیسٹ کیے جائیں گے جب کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے علاقے میں مساجد سے اعلانات بھی کیے جارہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store