خیبرپختونخوا اسمبلی کے ممبر عبدالسلام آفریدی بھی کورونا وائرس کا شکار

تحریک انصاف کے ایم پی اے عبدالسلام آفریدی فائل فوٹو تحریک انصاف کے ایم پی اے عبدالسلام آفریدی

تحریک انصاف کے ایم پی اے عبدالسلام آفریدی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

 خیبرپختونخوا کے شہر مردان سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

عبدالسلام آفریدی نے مردان خیبرمیڈ یکل کالج سے کورونا کے ٹیسٹ کروائے تھے جو مثبت آئے ہیں جس کے بعد رکن صوبائی اسمبلی نے اپنے گھر میں قرنطیینہ سینٹر قاٸم کرتے ہوئے آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل صوبائی وزیرصحت تیمور جھگڑا نے مردان میں 46 میں سے 39 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی تھی۔

install suchtv android app on google app store