بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش، والد اللہ کی رحمت پر شکر گزار

 سی ایم ایچ اسپتال میں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش فائل فوٹو سی ایم ایچ اسپتال میں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش

خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے سی ایم ایچ اسپتال میں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

کاٹلنگ غنڈو کے رہائشی ناصر خان کے گھر بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی۔ نومولود بچوں میں 3 لڑکیاں اور 2 لڑکے شامل ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون سمیت تمام بچے صحت یاب ہیں۔ والد ناصر خان کا کہنا ہے کہ 5 بچوں کی پیدائش پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔

اس سے قبل بھی ناصر کے گھر جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔

 

install suchtv android app on google app store