خیبر پختونخوا حکومت کا بچیوں کی معیاری تعلیم کے لئے بڑا معاہدہ، 14 ہزار طالبات کو تعلیم دینے کی تیاری

ایلیمنٹری، سیکنڈری ایجوکیشن ،یو این ڈی پی، یونیسیف کے درمیان معاہدہ طے فائل فوٹو ایلیمنٹری، سیکنڈری ایجوکیشن ،یو این ڈی پی، یونیسیف کے درمیان معاہدہ طے

ایلیمنٹری، سیکنڈری ایجوکیشن ،یو این ڈی پی، یونیسیف کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ، جس کے تحت 3 سالہ منصوبے میں ضم شدہ اضلاع میں 14 ہزار طالبات کو تعلیم دی جائے گی۔

ایلیمنٹری، سیکنڈری ایجوکیشن ،یو این ڈی پی، یونیسیف کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ، ضم شدہ اضلاع میں بچیوں کی معیاری تعلیم تک رسائی کے یادداشت پر دستخط ہوئے۔

صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب نے کہا خواتین کیلئے معیاری تعلیم تک رسائی پرکام ہوگا، منصوبہ کرم، اورکزئی میں بچیوں کی معیاری تعلیم ممکن بنائے گا، منصوبے پر 7 ملین کینیڈین ڈالر خرچ ہوں گے، 3 سالہ منصوبےمیں ضم شدہ اضلاع میں 14 ہزارطالبات کوتعلیم دی جائے گی۔

یاد رہے صوبائی وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم اکبر ایوب خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے نئے ضم شدہ اضلاع میں تعلیم کو پروان چڑھانے اور بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم تمام تر وسائل بروئے کار لا کر کام کر رہی ہے۔

اکبر ایوب خان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں اساتذہ کو بھرتی کرنے کے لیے 2717 آسامیاں تخلیق کی گئی ہیں ان آسامیوں پر اساتذہ کی بھرتی ہونے سے ان اضلاع میں اساتذہ کی کمی کو پورا کیا جاسکے گا جبکہ ٹیچنگ کیڈر کے1475 مزید آسامیوں پر بھی کام جاری ہے جو کہ جلد از جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

صوبائی وزیر نے محکمہ تعلیم کو ہدایت کی کہ نئے ضم شدہ اضلاع میں جتنے بھی اسکول خراب حالت میں ہیں ان کا انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کے ذریعے سروے کیا جائے گا تاکہ ان کو اگلے سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کر کے ان پر ہنگامی حالات میں کام شروع کیا جا سکے۔

انھوں نے مزید کہا کہ کہ نئے ضم شدہ اضلاع کے مینجمنٹ کیڈر کی خالی آسامیوں پر بھی بھرتیوں کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ ایک جامع حکمت عملی سے ان اضلاع میں تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔

install suchtv android app on google app store