مانسہرہ پولیس کی بڑی کارروائی، سابق ایم پی اے ابرار تنولی عرف بالے کا بھائی گرفتار

تھانہ سٹی مانسہرہ میں قبضہ مافیا کا سرغنہ ذاہد گرفتار، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا فائل فوٹو تھانہ سٹی مانسہرہ میں قبضہ مافیا کا سرغنہ ذاہد گرفتار، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

تھانہ سٹی مانسہرہ میں قبضہ مافیا کا سرغنہ ذاہد گرفتار، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

نور محمد ولد سید رسول سکنہ شیخ پورا بالا ہری پور نے تھانہ سٹی میں رپورٹ درج کرائی کہ زاہد ولد نامعلوم سکنہ پڑھینہ حال ڈب نمبر 1 مانسہرہ جو کہ حاجی ابرار تنولی سابقہ MPA کاحقیقی بھائی ہے نے مورخہ 09 اگست 2019 کو پکھوال مانسہرہ میں 08 مرلہ کا پلاٹ خریدا، جسکا انتقال اور رجسٹری سائل کے نام پر اسی دن ہو گیا تھا۔
یہ کہ مسمی زاہد نے اپنے چند آدمیوں کے ساتھ مل کر دعوی بول دیا اور میری زمین پر زبردستی قبضہ کرلیا ہے اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے۔
مدعی نور محمد ولد سید رسول کی رپورٹ پر تھانہ سٹی مانسہرہ میں مقدمہ علت نمبر 346 زیر دفعہ 447/511/506/148/149PPC کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم ذاہد کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔

ضلع مانسہرہ میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران قبضہ مافیا /لینڈ مافیاکے خلاف کل 39 مقدمات درج کرکے 73ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store