ایوب میڈیکل کمپلیکس میں طبی امداد فراہم کرنے والی اہم مشینیں خراب، ایمرجنسی میں آنے والے مریض رل گئے

 ایوب میڈیکل کمپلیکس میں طبی امداد فراہم کرنے والی اہم مشینیں خراب فائل فوٹو ایوب میڈیکل کمپلیکس میں طبی امداد فراہم کرنے والی اہم مشینیں خراب

ایبٹ آباد کے سب سے بڑے اسپتال ایوب میڈیکل کمپلیکس میں طبی امداد فراہم کرنے والی اہم مشینیں خراب ہونے سے مریض نجی اسپتالوں کا رخ کرنے لگے ہیں۔

ایوب میڈیکل کمپلیکس میں ایم آر آئی مشین، سی ٹی اسکین اور دیگر مشینیں ایک سال سے خراب ہیں۔ اسپتال میں داخل اور ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو پرائیویٹ اسپتالوں میں بھیجا جانے لگا۔

مریضوں کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ اسپتال کے دونوں ڈیپارٹمنٹ بند ہیں اور باہر سے ٹیسٹ کروانے جاتے ہیں جس کی فیس برداشت کرنا مشکل ہے۔

اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر احسن اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مشینیں اپنا وقت پورا کر چکی ہیں۔ ہمارے پاس فنڈز نہیں ہیں لیکن کوشش کر رہے ہیں کہ مسئلہ جلد ہو جائے جبکہ پرائیوٹ پارٹنرشپ سے بھی مشین لگا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت صحت کی سہولیات کی فراہمی کا دعویٰ تو کرتی ہے مگر ایک سال سے ہزارہ ڈویژن کے بڑے اسپتال میں سہولیات ناپید ہیں۔

install suchtv android app on google app store