بی آرٹی کا افتتاح اپریل میں کر دیا جائے گا، شوکت یوسفزئی کا بڑا بیان

بی آرٹی منصوبہ آخری مراحل میں ہے فائل فوٹو بی آرٹی منصوبہ آخری مراحل میں ہے

وزیراطلاعات خیبرپختونخواہ شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بی آرٹی منصوبہ آخری مراحل میں ہے، بی آرٹی کا افتتاح اپریل میں کر دیا جائے گا،عدالت میں احتیاط کےطورپر جون کی تاریخ دی گئی ہے۔

وزیراطلاعات خیبرپختونخواہ شوکت یوسفزئی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بی آرٹی منصوبہ آخری مراحل میں ہے، 50 بسیں کوریڈور پر موجود ہیں اور بی آرٹی کے عملے کو ٹریننگ کا مرحلہ جاری ہے۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بی آرٹی منصوبے کیلئے 15 اپریل تک کا معاہدہ ہے، بی آرٹی منصوبے کا آخری مرحلہ 15 فروری تک مکمل ہوجائے گا، ڈرائیورز اور عملے کی ٹریننگ تو شروع ہوچکی ہے۔

وزیراطلاعات کے پی نے مزید کہا کہ اپریل تک اس قابل ہوں گے کہ کے بی آرٹی پربسیں چلا سکیں ، بی آرٹی کا افتتاح اپریل میں کردیا جائے گا، عدالت میں احتیاط کے طور پر جون کی تاریخ دی گئی ہے۔

خیال رہے گذشتہ روز سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو بی آرٹی پشاور کی تحقیقات کے حکم پرعمل درآمد سے روک روکتے ہوئے منصوبے کی لاگت اور تکمیل کی تفصیلات طلب کرلیں تھیں۔

عدالت نے استفسار کیا تھا بی آر ٹی منصوبے کی ابتدائی لاگت کتنی تھی؟ منصوبے کی تکمیل کی ابتدائی تاریخ کیا تھی آگاہ کیا جائے اور بتایا جائے بی آر ٹی منصوبہ کب پایہ تکمیل تک پہنچے گا؟

یاد رہے وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی بہت بڑا منصوبہ ہے، پشاور میں بی آر ٹی لاہورکی نسبت بہت کم بجٹ میں بن رہا ہے، چیلنج کرتا ہوں آئیں اور بی آر ی منصوبے کی شفافیت کو دیکھیں۔

install suchtv android app on google app store