شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، 2 فوجی جوان شہید

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورس کی آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، 2 فوجی جوان شہید فائل فوٹو شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورس کی آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، 2 فوجی جوان شہید

شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا جس میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 فوجی شہید ہوئے جن میں سپاہی محمد شمیم اور سپاہی اسد خان شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store