وزراء کو کیوں فارغ کیا گیا؟ ترجمان خیبرپختونخواہ نے اندر کی بات بتا دی

وزراء کو کیوں فارغ کیا گیا؟ ترجمان خیبرپختونخواہ نے اندر کی بات بتا دی فائل فوٹو وزراء کو کیوں فارغ کیا گیا؟ ترجمان خیبرپختونخواہ نے اندر کی بات بتا دی

وزیراطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہےکہ خیبرپختونخوا کابینہ سےتین وزرا کو گروپنگ کی وجہ سے فارغ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ فارغ کیےگئےوزرامیں ایک وزیر وزارت اعلیٰ کےامیدواربھی تھے، گروپ بندی کے معاملے پر پارٹی خاموش رہتی تومزید مسائل پیدا ہوتے ۔

انہوں نے بتایا کہ تینوں وزرا شروع دن سے پالیسی کی مخالفت کررہے ہیں،مجبوراً یہ فیصلہ کرنا پڑا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تینوں وزرا کوسمجھایا گیا تھا یہاں تک کہ بات وزیراعظم تک پہنچ گئی۔

 

install suchtv android app on google app store