شمالی وزیرستان میں ایف سی چیک پوسٹ پرفائرنگ سےلانس نائیک شہید، 2 دہشتگرد ہلاک

 لانس نائیک محمد عمران آئی ایس پی آر لانس نائیک محمد عمران

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں فرنٹیر کورپس (ایف سی) کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ میں جوان شہید ہوگیا۔

ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) میجر جنرل آصف غفور کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر کے قریب دہشت گردوں نے ایف سی کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی۔

دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی کے لانس نائیک محمد عمران شہید ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے 2 جوان زخمی بھی ہوئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ایف سی کی جوابی فائرنگ میں 2 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

install suchtv android app on google app store