وزیراعظم عمران خان کے افتتاح کرنے کے بعد ہزارہ موٹروے کا دوبارہ افتتاح مگر کیوں؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے افتتاح کیے جانے کے بعد دوبارہ ہزارہ موٹر وے کا افتتاح کردیا۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے افتتاح کیے جانے کے بعد ن لیگ کے رہنماؤں نے دوبارہ ہزارہ موٹر وے کا افتتاح کردیا۔

اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے رہنماؤں نے ایبٹ آباد تا شاہ مقصود انٹر چینج سابق وزیراعظم نواز شریف سے اظہار تشکر کی ریلی بھی نکالی۔ تقریب میں رکن خیبرپختونخوا اسمبلی سردار اور نگزیب نلوٹھہ سمیت مقامی قیادت شریک تھی۔

افتتاحی تقریب میں سابق وفاقی وزیرسر داریوسف اور سابق رکن قومی اسمبلی بابر نواز نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر ن لیگ کے رہنماؤں نے کہا کہ عمران خان نے نواز شریف کے منصوبے کا جعلی افتتاح کیا۔

خیال رہے کہ 18 نومبر کو وزیراعظم عمران خان نے ہزارہ موٹر وے کا افتتاح کیا تھا البتہ اس منصوبے کا سنگ بنیاد سابق وزیراعظم نواز شریف نے 2014 میں رکھا تھا۔ افتتاح کے موقع پر بھی ن لیگ کی جانب سے موٹر وے کے اطراف میں نواز شریف کے بینرز لگائے گئے تھے اور یہ دھمکی دی گئی تھی کہ اگر بینرز اتارے گئے تو سڑکیں بند کردی جائیں گی۔

install suchtv android app on google app store