نامعلوم ملزمان کی پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، ڈی ایس پی شہید

نامعلوم ملزمان کی پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، ڈی ایس پی شہید فائل فوٹو نامعلوم ملزمان کی پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، ڈی ایس پی شہید

صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقے چمکنی میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے ڈی ایس پی شہید اور ڈرائیور سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے علاقے چمکنی میں نامعلوم ملزمان نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی سی ٹی ڈی شہید ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں شہید ڈی ایس پی غنی خان کے محافظ اور ڈرائیور سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری نے جائے وقوع پر پہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لے لیا، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے چمکنی میں ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخواہ کو تفتیش جلد مکمل کر کے رپورٹ دینے کی ہدایت کردی۔

محمود خان نے واقعے میں زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولتیں دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہید ڈی ایس پی کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

install suchtv android app on google app store