آزادی مارچ سے قبل مردان میں جمعیت علماء اسلام کا پاور شو؟ ویڈیو ہوگئی وائرل، نیندیں اُڑ جائیں گی

  • اپ ڈیٹ:
جمعیت علماء اسلام (ف) آج آزادی مارچ کراچی میں جلسے کے بعد شروع کرنے جارہی ہے فائل فوٹو جمعیت علماء اسلام (ف) آج آزادی مارچ کراچی میں جلسے کے بعد شروع کرنے جارہی ہے

جمعیت علماء اسلام (ف) آج آزادی مارچ کراچی میں جلسے کے بعد شروع کرنے جارہی ہے جس کے بعد کارکنان سہراب گوٹھ میں جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے رضا ربانی، سعید غنی، اے این پی کے شاہی سید اور ن لیگ کے محمد زبیر اور نہال ہاشمی کنٹینر پر پہنچ گئے تاہم مولانا فضل الرحمان جلسہ گاہ پہنچ گئے ہیں۔

آزادی مارچ میں شرکت کیلئے کراچی کے علاوہ پورے پاکستان سے جلسوں کی صورت میں جے یو آئی ایف کارکنان اپنے سفر پر روانہ ہو چکے ہیں ، مردان سے نکلنے والے کارکنان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے جس میں تعداد کافی بڑی دکھائی دے رہی ہے جس کے باعث یہ ویڈیو مقبول ہوتی جارہی ہے۔ مردان میں بڑی تعداد میں موٹر سائیکل سوار پارٹی کے پرچم اٹھائے اپنے سفر پر روانہ ہو رہے ہیں، سوشل میڈیا پر ان کی تعداد کو ہزاروں میں کہا جارہاہے تاہم ابھی تک مردان سے نکلنے والے افراد کی حتمی تعداد نہیں بتائی گئی ہے ۔

 

install suchtv android app on google app store