نا معلوم مسلح افراد نے کس سیاسی رہنما کو دن دہاڑے گولیاں مار کر قتل کردیا؟ جانیے مزید تفصیلات میں

  • اپ ڈیٹ:
 پاکستان پیپلز پارٹی کے لیڈر میاں گل  قتل ہو گئے۔ فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے لیڈر میاں گل قتل ہو گئے۔

بدھ کے روز نا معلوم مسلح افراد کی سیاسی لیڈر کی گاڑی پر فائرنگ سے باجوڑ کے علاقے خار میں پاکستان پیپلز پارٹی کے لیڈر میاں گل قتل ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی رہنماحاجی میاں گل جان لالہ اپنے گھر جارہے تھے کہ اسی دوران نامعلوم ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس کی جانب سے میاں گل کے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب میاں گل جان کے ورثا نے ان کے نماز جنازہ کے وقت کا اعلان کردیا ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مقتول پی پی رہنما کی نماز جنازہ جمعرات کی صبح 10 بجے خار سکول گراﺅنڈ میں ادا کی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store