خیبرپختون خوا میں آگئی تبدیلی، حکومت کی جانب سے عوام کیلئے بہت بڑی خوشخبری

حکومت کی جانب سے خیبرپختون خوا  کے لوگوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری سامنے آگئی ہے فائل فوٹو حکومت کی جانب سے خیبرپختون خوا کے لوگوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری سامنے آگئی ہے

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی خیبرپختون خوا نے جدید تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے آج مفت وائی فائی اور ڈیجیٹل لائبریری کا افتتاح کر دیا ہے۔

اس سہولت کا افتتاح وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا کے معاون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کامران بنگش نے صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا کے ہمراہ کیا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کامران بنگش کا کہنا تھا کہ کے پی کنیکٹ منصوبے کے تحت یہ وائی فائی سروس کی سہولت 9 کروڑ چالیس لاکھ روپے کی لاگت سے فراہم کی جارہی ہے، حکومت کے اہم منصوبے میں یہ شامل ہے کہ وہ صوبے میں بڑے پیمانے پر لوگوں کو مفت وائی فائی سروس مہیا کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں موجود تاریخی مقامات پر مفت وائی فائی سروس فراہم کی جائے گی تاکہ وہاں آنے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو اس سے فائدہ پہنچے۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ ملک کے دیگر بڑے شہروں کی طرح پشاور میں بھی ترقیاتی کام کئے جا رہے ہیں۔ وزیر خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا کا کہنا تھا کہ خیبرپختون خوا حکومت صوبے کو جدید ٹیکنالوجی میسر کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ 21 ویں صدی کے تقاضوں کو پورا کیا جا سکے۔ جے یو آئی ف کے ممکنہ احتجاج کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان منفی سیاست کے پیروکار ہیں، 2018 کے عام انتخابات کے دوران عوام انہیں پہلے ہی مسترد کر چکی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store