پشاور ائیرپورٹ پر ایک ہفتے کے دوران چھٹا واقعہ۔ پشاور سے دل دہھلانے والی خبر

پشاور ائیرپورٹ فائل فوٹو پشاور ائیرپورٹ

پشاور ائیرپورٹ کے گرد صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے ایک ہفتے کے دوران جہاز سے پرندہ ٹکرانے کا چھٹا واقعہ پیش آیا ہے۔


آج صبح شارجہ سے پشاور آنے والی فلائٹ سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے بعد پائلٹ نے جہاز بحفاظت ائیرپورٹ پر اتار لیا تاہم جہاز کو کافی نقصان پہنچا۔ سول ایویایشن اتھارٹی کے مطابق انہوں نے ائیرپورٹ کے اردگرد صفائی کے لیے متعلقہ محکمے کو کئی بار لکھا ہے لیکن ان کی جانب سے کوئی جواب نہین آیا اور نہ ہی صفائی کی گئی ہے جس کی وجہ سے مسافرون کی جانوں کو خطرہ ہے۔
ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ائیرپورٹ کے اردگرد صفائی نہ ہونے کی وجہ سے پرندے کھانے کی تلاش مین وہاں آتے ہین اور جہازوں کے لیے خطرہ بن جاتا ہے۔

خیال رہے کہ یہ اس نوعیت کا پہلا ایسا واقعہ نہین ہے۔ رواں ہفتے مین پشاور ائیرپورٹ پر ہی چھ پرندے جہازوں سے ٹکرا چکے ہیں۔ گزشتہ ماہ بھی لندن سے لاہور آںے والی پرواز حادثے کا شکار ہو گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہتھا کہ لندن سے آنے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا۔ تاہم کپتان نے طیارے کو بحفاظت ائیرپورٹ پر اتار لیا اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔اس سے قبل گذشتہ ماہ پیرس سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔

طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے باعث پی آئی اے کی پرواز پی کے 734 کو سیالکوٹ ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔
اور لاہور آنے والی کئی پروازوں کا بھی موڑ دیا گیا ہے۔ائیرپورٹ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ طیارے میں 342 مسافر سوار ہیں جن کی منزل لاہورتھی تاہم پرندہ ٹکرانے کے باعث کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے طیارے کو سیالکوٹائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔گزشتہ ماہ ہی دبئی سے ملتان آنیوالی ائیر لائن ’’فلائی دبئی‘‘ کی پروازن 325 ائیر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران پرندہن ٹکرا گئی جس سے طیارے کا انجن شدید متاثر ہوا تھا۔

install suchtv android app on google app store